ٹنڈوالٰہیار،گستاخان رسالت کی سزائے موت کا فیصلہ خوش آئند ہے،سکندرشاہ

211

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)عدالتوں سے گستاخان رسالت کی سزائے موت کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس فیصلہ پر بلاتاخیر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اگر بیرونی ایما اور خارجی دباؤ پر یہ فیصلہ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر عدالتوں کی جگہ سڑکوں کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما سید سکند ر شاہ نے مدرسہ جامعہ حیدری میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔