کندھکوٹ،منی لانڈرنگ کی اطلاع پر ایف آئی اے کا چھاپا

100

کشمور (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں منی لانڈرنگ کی اطلاع پر ایف آئی اے ٹیم کا چھاپا،اس سلسلے میں ایف آئی اے ٹیم کا صدر صرافہ بازار حضور بخش مغل صرافہ کی دکان پر بھی چھاپا۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ صرافہ بازار میں چھاپا مارنے والی ٹیم نوسرباز نہیں تھی۔ وہ ایف آئی اے سکھر کی ٹیم تھی، جنہوں نے کندھکوٹ اور لاڑکانہ میں منی لانڈرنگ کی الزام کی اطلاع پر چھاپا مارا، دکان کی اچھی طرح سے چیکنگ کے بعد کوئی بھی ثبوت نہ ملا جبکہ اطلاع غلط نکلی۔ اس سلسلے میں صرافہ بازار کا وفد ایس ایس پی کشمور سے ملا جس کی شکایت پر ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سکھر احد سانگری سے کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تصدیق کی کہ صرافہ بازار کے جوبہ کنسرن ہیں ان کو بلکل ختم کیا جائے گا۔ جس پر ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کہا کہ کل 2بجے ایف آئی اے کی ریڈنگ ٹیم میری طرف بھیجیں میں صرافہ بازار کے وفدکو بھی بلائوں گا اگر ان کے ساتھ کوئی زیادتی یا غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس کا ازالہ کیا جاسکے۔