ترکی: ناکام بغاوت میں ملوث 108 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

160

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک استغاثہ نے مجموعی طور پر 108 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں، جن پر 2016ء میں ناکام بغاوت کی کوشش کی پشت پناہی کرنے والے نیٹ ورک سے مبینہ روابط رکھنے کا الزام ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے منگل کے روز بتایا کہ استنبول اور انقرہ کے استغاثہ کے حکم پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے انسداد دہشت گردی ٹیموں کی جانب سے کئی صوبوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔