یمن کے لیے 43 کروڑ ڈالر مالیت کی سعودی امداد کا اعلان

258

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلیٰ ومشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ یمن کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے پروگرام برائے 2021ء کی مد میں سعودی عرب 43 کروڑ ڈالردے گا۔ انہوں نے یہ اعلان اقوام متحدہ، سوئٹزرلینڈ اور سوئیڈن کی سرپرستی میں یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔