انسانی حقوق کا تحفظ ہوگا‘ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ صدر اِردوان

297
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اِردوان انسانی حقوق کی حکمت عملی سے متعلق تقریب سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر رجب طیب اِردوان نے ترکی میں انسانی حقوق کی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ ’’ہیومن رائٹس ایکشن پلان‘‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر آیندہ 2 سال میں عمل ہو گا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ آئین کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر اِردوان کے مطابق ہیومن رائٹس ایکشن پلان ایک وسیع النظر قانون ہو گا۔ اب ترکی میں انسانی حقوق کو قانونی تحفظ ملے گا اور قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے۔ عدالتی اصلاحات پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں شخصی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔