متنازع جزائر پر سرگرمیاں‘ چین جاپان اختلافات جاری

147

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزارت دفاع نے بحیرہ مشرقی چین میں سینکاکو جزائر کے قریب اپنی سرگرمیوں کا دفاع کیا ہے۔ بیجنگ کی جانب سے یہ بیان جاپانی وزیر دفاع نے جواب میں جاری کیا گیا ہے ،جس میں چینی فوج کی نقل و حرکت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ یہ جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں،تاہم چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق یہ جزائر چین کا حصہ ہیں اور قانون کے تحت وہاں جہازوں کی آمدو رفت سے کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ ادھر جاپان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی ضرورت پڑنے پر خطرے سے نمٹنے کے لیے ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔