الجزائر کا انسداد دہشت گردی کے فرانسیسی آپریشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان

315

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے ساحلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے فرانسیسی آپریشن کے حوالے سے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فرانسیسی میڈیا پر الجزائر کے ساحلی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہماری شمولیت کی جو خبر دی گئی ہے وہ صحیح نہیں۔