کراچی سے میرپورخاص جانےوالی کارسے 30کلو چرس برآمد

173

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیو ںمیں ایک ملزم کو گرفتا رکرلیا، 30 کلو چرس اور5بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکی ، تعاقب کے بعد گرفتاری کے ڈرسے ڈرائیور جامشورو روڈ پر کار چھوڑ فرار ہوگیا، کار کی تلاشی کے دوران پولیس نے گا ڑی سے 30کلو چرس آمد ہوئی جس کی مالیت 21لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔گاڑی کراچی سے میرپورخاص
جارہی تھی،پولیس نے مفرور ملزم کے خلاف تھانہ بھٹائی نگر میں مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب سٹی پولیس نے منشیات فروش عبدالرشید عرف اچھو کو کھاتہ چوک سے گرفتار کیاگیاملزم کے قبضے سے 5 شراب کی بوتلیں برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔