سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی

375

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل نمٹا دی ہے۔ اپیل پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔شاہد علی رند نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کےلیے اپیل دائر کی ۔سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔