زین آفندی قتل کیس‘تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب

125

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زین آفندی قتل کیس میں پولیس نے کیس کا چالان پیش کر دیا۔تاہم عدالت نے کیس کا چالان نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور تفتیشی افسر کو تحقیقات کرکے مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ عدالت کا کہنا تھاکہ چالان میں ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ سمیت تمام چیزیں شامل کریں۔آئندہ سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔