اساتذہ کا دوسرے روز بھی احتجاج، محکمہ تعلیم کے افسران کی شرکت

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاج منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا، احتجاج میںمحکمہ تعلیم کے مختلف افسران اور شعبہ تعلیم کی تنظیموں کے عمائدین نے آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا، سپلا سندھ کے مرکزی صدر کا جلد از جلد اسمبلی بل کے ذریعے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقلکرنے کا مطالبہ۔ سپلا کراچی ریجن کے صدر پروفیسر منور عباس اور سپلا سندھ کے مرکزی صدر پروفیسر کریم احمد ناریجو نے اساتذہ سے ملاقات میں کہا کہ میرٹ پر آنے والے ہیڈ ماسٹرز نے سندھ کے سرکاری اسکولوں کی حالت بدل دی، ایک طویل عرصے بعد سندھ کے سرکاری اسکول اس مقام پر آنا شروع ہوئے ہیں کہ عوام کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہوا ہے یہ بلاشبہ محکمہ تعلیم کی بھی کامیابی ہے۔