استحکام خاندان مہم ، ضلع شرقی میں خصوصی لیکچر کل ہوگا

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی استحکام خاندان مہم کے سلسلے میں ضلع شرقی میں خصوصی لیکچر کل بروز جمعرات ساڑھے 3 بجے کیپٹن گارڈن فاریہ چوک میں ہوگا جس سے نائب ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور ایڈووکیٹ طلعت یاسمین خاندانی و معاشرتی نظام کی بقا و حفاظت کے موضوع پر خطاب کریں گی۔ علاوہ ازیں ضلع شرقی حلقہ خواتین کے تحت نشست دفتر ضلع شرقی ارقم اسلامک سینٹر میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ضلع ندیمہ تسنیم نے کہا کہ ہماری نئی نسل مغربی یلغار کی زد میں ہے ایسے میں اپنے نصب العین پر استقامت کے ساتھ ڈٹے رہنا بہت بڑا جہاد ہے، نائب ناظمہ ضلع فرحانہ مظہر نے بھی نشست سے خطاب کیا۔