عدالت عظمیٰ ‘ فٹبال گرائونڈ خالی ،غیر قانونی تعمیرات مسمارکرنیکا حکم

141

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے وکلا سے ایف ایٹ کچہری  فٹبال گراؤنڈ فوری طور پر خالی کرانے اور وہاں موجود وکلا کے غیرقانونی چیمبرز مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد بار کونسل کی دائر درخواست خارج کر تے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وکلاکی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا بھی  مسترد کر دی ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے ایف ایٹ کچہری میں وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے خلاف اسلام آباد بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کس بنیاد پر غیرقانونی چیمبرز کو برقرار رہنے دیں،وکلاکا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعوی نہیں ہے،جس وکیل کو پریکٹس کرنی ہے وہ اپنا دفتر کہیں اور بنائے۔