شیل پاکستان نے 2020ء کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31دسمبر، 2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سال کے دوران کمپنی کو 4,821 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نقصان اٹھانا پڑا جبکہ سنہ 2019ء کے دوران اِسے 1,485ملین روپے کا بعد از ٹیکس نقصان اٹھانا پڑا تھا۔عالمی وبا کے باعث ایندھن کی مارکیٹ میں تنزلی اور بین الاقوامی قیمتوں میں غیر یقینی صورت حال کے نتیجے میں، سنہ 2020ء کی پہلی ششماہی انتہائی مشکل ثابت ہوئی تاہم دوسری ششماہی کے دوران نمایاں بہتری نظر آئی۔شیل پاکستان ، ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں کی فریکوئنسی کو ماہانہ سے پندرہ روزہ میں تبدیل کرنے اور اسے ، پلاٹس آئل گرام میں شائع ہونے والی عرب گلف مین آئل پرائسزسے منسلک کرنے کے سرکاری اقدام کو تسلیم کرتا ہے۔اِس سے منصفانہ مقابلہ یقینی ہوا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں بھی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات سے مطابقت پیدا ہوئی ہے جب کہ قیمتوں کے قدیم میکانزم سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہوا ہے۔