نواک جوکووچ نے 310ہفتے تک اول کا ریکارڈ برابرکردیا

276

سربیا کے نواک جوکووچ نے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ ہفتوں تک ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ یکم مارچ کو ٹینس رینکنگ میں وہ لگا تار 28 ہفتوں تک عالمی نمبر رہنے کے بعد وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔
17مرتبہ گرینڈ سلم خطاب حاصل کرنے والے نواک جوکوچ نے پہلی مرتبہ عالمی نمبر ہونے کا اعزاز4 جولائی2011 کو حاصل کیا تھا اوروہ ایک سال سے زیادہ عرصے تک اس مقام پر رہے تھے۔ مسلسل53 ہفتوں تک پہلے مقام پر رہنے کے بعد ان سے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے یہ مقام چھین لیا تھا۔ نواک جوکووچ عالمی نمبر ایک بننے والے25 ویں کھلاڑی تھے۔ ان کے بعدعالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز صرف برطانیہ کے اینڈی مرے نے حاصل کیا۔ انکے علاوہ ان کھلاڑیوں نے اس مقام پر قبضہ کیا جو پہلے عالمی نمبر ایک رہ چکے تھے۔
راجر فیڈرر نے 9 جولائی2012 کو تیسری مرتبہ عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ پہلی مرتبہ2 فروری2004 کو عالمی نمبر ایک بنے تھے اور17 اگست2008 تک یعنی مسلسل237 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہے تھے۔
دوسری مرتبہ راجر فیڈرر 6, جولائی2009 کو عالمی نمبر ایک بنے تھے اور6 جون2010 تک یعنی48 ہفتوں تک اس مقام قابض رہے تھے۔ان سے رافیل نڈال نے7 جون2010 کو یہ پوزیشن چھینی تھی۔4 جولائی2011 کو نواک جوکووچ نے پہلی مرتبہ عالمی نمبر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ نواک جوکووچ نے 5 نومبر2012 کو دوسری مرتبہ عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا۔
وہ 7 جولائی2014 کو تیسری مرتبہ عالمی نمبر ایک بنے تھے اور مسلسل122 ہفتوں تک اس پر قابض رہے تھے۔یہ انکا لگاتار عالمی نمبر ایک رہنے کا سب سے لمبا عرصہ ہے۔6 نومبر2016 تک وہ عالمی نمبر ایک رہے تھے۔
ان سے برطانیہ کے اینڈی مرے نے اول پوزیشن چھینی تھی۔ وہ 7نومبر2016سے20 اگست2017 تک مسلسل 41 ہفتوں تک اس پوزیشن پر رہے تھے۔ اس کے بعد وہ کبھی اس پوزیشن کو حاصل نہیں کرسکے تھے۔
چوتھی مرتبہ نواک جوکوچ 5 نومبر2018 کو عالمی نمبر ایک کھلاڑی بنے تھے اور پورے ایک سال تک یعنی3 نومبر2019 تک پہلے نمبر کے کھلاڑی رہے تھے۔
راجر فیڈرر19 فروری2018 سے یکم اپریل 2018 تک 6 ہفتوں کیلیے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہے تھے جس کے بعدوہ 308 ہفتوں تک اس پوزیشن پر رہنے میں کامیاب رہے تھے۔
پانچویں مرتبہ راجرفیڈرر صرف ایک ہفتہ تک اول مقام پر رہے تھے۔ ایسا انہوں نے14 مئی2018 سے20 مئی2018 تک کیا تھا۔وہ اس کے بعد ابھی تک عالمی نمبر ایک نہیں بنے۔ اس ہفتہ کے بعد انہوں نے310 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جس کو نواک جوکووچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ نواک جوکووچ کی فارم کو دیکھتے ہوئے نہیں لگتا کہ کوئی کھلاڑی ان سے اول پوزیشن چھین سکتا ہے۔