پی سی بی نے تماشائیوں کو مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

264
بلدیہ شرقی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف جراثم کش اسپرے کیاجارہاہے

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود تماشائیوں کو مچھروں سے بچانے کے لیے اب تک اقدامات نہیں کیے اور مچھروں کی بہتات نے میچ دیکھنے کا مزہ کرکرا کردیا۔ شائقین کی جانب سے مسلسل توجہ دلانے کے باوجود پی سی بی کراچی کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا جبکہ بلدیہ شرقی نے ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر پی ایس ایل میچز کے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کے دوران اور بعد میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف شائقین کرکٹ کو مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے فیومیگیشن کا اہتمام کیا گیا جو کہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی سر انجام دیاگیا، روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ایل میچز کے اختتام کے بعد پارکنگ گراؤنڈز سمیت نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بلدیاتی خدمات کو اپ ٹو ڈیٹ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی انتظامی اور بلدیاتی خدمات کی بدولت پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کامیابی سے جاری ہے جسے شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔