راجر فیڈرر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے

341

میامی(جسارت نیوز) سوئٹزرلینڈکے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ، سابق عالمی نمبر ایک اور میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر فٹنس مسائل کے باعث میامی اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سوئس اسٹار دائیں گھنٹے کی سرجریوں کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور وہ تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔ 39 سالہ سوئس اسٹار فٹنس مسائل کے باعث وہ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے دوبارہ نہیں کھیلے پائے ہیں ۔میامی ہیرالڈ نے کہا کہ راجر فیڈرر دوحہ میں قطر اوپن کے بعد دبئی میں کھیل سکتے ہیں لیکن اس کے بعد وہ تربیت کے لیے وقفہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجر فیڈرر کا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی خبر سے منتظمین کو دھچکا لگا ہے ۔ گزشتہ سال کے ایونٹ کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے ۔