پاکستان اسٹاک:انڈیکس میں370.84پوائنٹس کا اضافہ

281

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو تیزی کا رجحان رہا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 370.84 پوائنٹس کے اضافے سے45964.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 69 ارب 24 کروڑ 7 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت سے8.36فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46077پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دبائو بڑھنے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد برقرارنہ رہ سکی۔