گائے کے دودھ کی قیمت، 88.53 روپے لیٹر مقرر

148

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی سی ایف اے پاکستان کے چیئرمین برائے گائے کی فارمنگ عرفان آفریدی اور عامر ساکران کی جانب سے گائے کے دودھ کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر لاگو کردیا گیا ہے،گائے کے دودھ کی قیمت88.53 روپیہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ فی من 3320 روپے ہوگا۔ ڈیری اورکیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام الناس کو کم قیمت خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔