ناز پلازا انتخابات میں اسمال ٹریڈرزکاحمایت یافتہ پینل کامیاب

88

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر واقعہ کمپیوٹر و الیکٹرونکس مارکیٹ ناز و جناح پلازا ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے نائب صدر سید نوید احمد اپنے پورے پینل کے ساتھ کامیاب ہوگئے بااختیار پینل (چاند پینل) نے 330 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل اتفاق پینل ( انتخابی نشان قلم ) نے 315 ووٹ حاصل کیے۔ 674 میں سے 650 تاجروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد سینئر نائب صدر سید لیاقت علی جاوید حاجی عبداللہ بابر خان بنگش اور سلیم ملک نے کامیابی پر سید نوید احمد کو مبارکباد دی ہے۔