یونیورسٹیاں طلبہ کوسی ایس ایس امتحانات کی طرف راغب کریں‘گورنر

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین FPSC کیپٹن (ر) زاہد سعید، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC طارق بنوری نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی تمام پبلک یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین FPSC کیپٹن (ر) زاہد سعید نے گورنر سندھ اور شرکاکو بریفنگ دی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز اپنے طلبا و طالبات کو سی ایس ایس امتحانات کی طرف راغب کریں۔