وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو ظہرانہ: مچھلی، مٹن قورمہ اور مرغی سے تواضع

148

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے شرکاء کو مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش اور کھیر پیش کی گئی، اراکین اسمبلی کو کھانا پسند آیا۔ ظہرانے میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اراکین کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔