پاک چین دوستی قیمتی اسٹرٹیجک اثاثہ بن چکی‘چینی وزیر خارجہ

104

اسلام آباد(صباح نیوز)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کا سب سے قیمتی اسٹرٹیجک اثاثہ بن چکی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اعلیٰ درجے کا معیاری تعاون فروغ پارہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کی تاریخ بہت طویل ہے۔قدیم شاہراہ ریشم نے 2 ہزار سال قبل ہی چین اور پاکستان کو مربوط کردیا تھا۔ ہماری دوستی کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں۔ درپیش ملکی بحرانمیں چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔2008ء میں چین کے ون چھوان شہر میں شدید زلزلہ آیا۔ اس موقع پر پاکستان نے فوری طور پر اپنے پاس موجود تمام خیمے چین کے زلزلہ زدہ علاقوں کو فراہم کردیے۔2007ء میں پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مشکل گھڑی میں چین زمینی و فضائی ذرائع سے بین الاقوامی انسان دوست امدادی سرگرمیاں عمل میں لایا، عظیم دوستی کا سفر ایسی لاتعداد کہانیوں سے بھرا پڑا ہے۔