حکومتی امیدوار وںکو ووٹ نہیں دینگے، جماعت اسلامی

256

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی وفاق اور صوبوں میں تحریک انصاف اور حکومت کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دے گی ، جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس عاملہ میں خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے ، مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی مرکز اور صوبہ سندھ میں کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی ، قیصر شریف نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے رہنما جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے گریز کریں۔ جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔