پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

113

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار شاہد علی رند کو سینیٹ الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل نمٹا دی ۔ منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دائر اپیل پر سماعت کی۔