ن لیگ کا اجلاس، یوسف گیلانی کو ووٹ دینے کی ہدایت

99

اسلام آباد ( آن لائن)ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین کی اکثریت نے شرکت کی ،تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج بدھ صبح پارلیمنٹ ہائوس پہنچیں اور اسلام آباد نہ چھوڑیں ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام بھی اراکین تک پہنچا دیا جس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ارکان آج سینیٹ انتخاب کے دوران یوسف رضا گیلانی کو اپنا ووٹ دیں ،ان کو کامیاب بنائیں تا کہ اس حکومت کے خاتمے کی طرف اہم پیش رفت ہو ،ہم پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں اور یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔