حکومتی ارکان نے رابطہ کرکے حمایت کا یقین دلایا ہے‘ بلاول

196

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مبارکباد دینا چاہتاہوں، پی ڈی ایم جیت چکی ہے، پی ڈی ایم ممبران پارلیمان، ووٹ کو عزت دلانے میں کامیاب ہوئی، سلیکٹڈ پریشان ہے کہ ان کی حکومت جارہی ہے،ویڈیو پر کہنا چاہتاہوں کہ پیسے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مبارکباددینا چاہتاہوںپی ڈی ایم نے اپنی جدوجہد میں آج ہی کامیاب ہے، کل جو بھی ہوگاوہ بونس ہوگا، ہمارا مقصدجمہوریت، ووٹ، ممبران پارلیمان کو عزت دلوانا تھا۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے سینیٹ انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی چینل سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق ایم کیو ایم سے ہمارے رابطے ہیں، ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کے بعض ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے ہمارا حق ہے اور ہم آخری وقت تک تمام جماعتوں سے رابطے رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹ میں ہماری 54 سیٹیں ہیں انہیں کو لے کر آگے بڑھیں گے جبکہ پْرامید ہیں کہ یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔