الیکشن کمیشن علی حیدر گیلانی کی وڈیو پر ایکشن لیں، شہباز گل کا مطالبہ

271

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہالیکشن کمیشن کو علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریدتےہوئےوڈیوآنےکےبعدایکشن لیناچاہیے، یوسف رضا گیلانی کے پاس الیکشن لڑنے کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کوفوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہیے، آج سامنے آنے و الی ویڈیوشرمناک ہے، افسوس ہے  الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمارا وفد کچھ دیر میں الیکشن کمیشن پہنچ جائےگا، جہاں یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست جمع کرائی جائے گی، ویڈیو ظاہر کرتی ہے مافیازکس طرح متحرک ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ گیلانی صاحب کےصاحبزادےنےگل کھلایا،کرپشن کی ویڈیوسامنے آگئی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ وقت درکار ہے ابھی نہیں ہوسکتا،سپریم کورٹ نے واضح کہا کہ اس لوٹ مار کو روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر ہٹائےگئے،سپریم کورٹ سےنااہل سابق وزیراعظم کابیٹا ووٹ کا بھاو تاوبتا رہاہے،مافیاز کو چیلنج کرنے کا کریڈٹ  عمران خان کو جاتاہے۔