سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

299
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ پرانے طریقے سے کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی 37نشستوں کے لیے پولنگ کل ہوگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا،الیکشن کمیشن کی کابینہ سینیٹ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے  سرگرم ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے من وعن عمل کیا جائے گا،آئندہ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ پرانے طریقے کے تحت خفیہ ہی ہوگی۔