سینیٹ امیدواروں کیلئے ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہوگیا

261

سینیٹ انتخابات 2021 لڑنے والے امیدواروں کیلئے ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہوگیا۔

سینیٹ الیکشن شیڈول کے مطابق امیداور2 مارچ دن 12 بجے ریٹائر ہونے تھے۔ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کے لیے بھیج دیے۔

پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں  ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کیلئے ایم این اے کارڈ ساتھ ہونا ضروری ہے، ارکان کل سینیٹ انتخابات کیلئے اپنا ایم این اے کارڈ ساتھ لائیں جن ارکان کے پاس ایم این اے کارڈ نہیں وہ اپنے کارڈ بنوالیں۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ایک تین رکنی کمیٹی بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر 4 ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔