پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

498

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے بارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، روحیل نذیر اور موسیٰ خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک تبدیلی کرکے نسیم شاہ کو شامل ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا، کوئٹہ کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی، کپتان سرفراز احمد نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔