لیک ویڈیو معاملہ؛ تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلیے درخواست دائر کردی

410

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی رضا گیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سینیٹ الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے اور ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتارہے ہیں۔ علی رضا نے ویڈیو اصلی ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فرح حبیب اور کنول شوزب نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے بیٹے نے ان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھایا جس کا  علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اعتراف جرم بھی کیا۔ اس لیے