پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان

744

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ایونٹ کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ اور اسلام آباد کا آج ہونے والا میچ مقررہ وقت پر ہوگا اور ایونٹ کے دیگر میچز بھی 50 فیصد شائقین کے ساتھ جاری رہیں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ  فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھےان کا دوبارہ ٹیسٹ آج شام کو ہوگا تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہےکل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں  جب کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں ،ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیےجائیں گے براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں244 میں سے تین پازیٹو آئے ہیں ، جنہیں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ 50 فیصد کراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہوگا ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کئے جائیں گے ، کوشش ہے ایونٹ جس طریقے سے شروع ہوا ویسے ہی اختتام ہو، 16 مارچ تک کے میچ میں کراوڈ آدھا ہوگا فائنل کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

سمیع برنی نے کہا کہ مشکل ہے یہ جاننا کہ ٹیسٹ پوزیٹو کیسے آئے ؟ ٹیسٹ مثبت آنے پر کسی کی کوتاہی  پر کچھ کہنا مناسب نہیں،  پی سی بی کا بائیو سیکور ببل کمزور نہیں ہے دیگرانٹرنیشنل ایونٹ میں بھی بائیو ببل کی باوجود ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔