‘کورونا ویکسین کی ایک خوراک لینا غیرمحفوظ ہے’

300

امریکی انفیکشیئز ڈیزیز آفیشل انتھونی فاوچی نے خبردار کیا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک لینا غیرمحفوظ ہے جو کہ نئی اقسام کےپھیلنےکاسبب ہوسکتی ہے۔

امریکی اخبارسےگفتگو انفیکشیئز ڈیزیز آفیشل انتھونی فاوچی نے تجویز پیش کی کہ امریکاکوفائزر،موڈرناویکسین کےدوشاٹ کی اسٹریٹجی پر قائم رہناچاہیے، ویکسین کی ایک خوراک لینا غیرمحفوظ ہے،نئی اقسام کےپھیلنےکاسبب ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے کانگریس کمیٹی میں اپنے بیان میں کہا کہ تھا لاک ڈاون جلد ختم کرنے کے لیے سنجیدہ نتائج ہونگے، لاک ڈاون جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔

ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ خطرہ ہے کہ آپ وبا پھیلائیں گے اور اسے کنٹرول نہیں کرپائیں گے اور یہ آپ کو پھر سے معاشی بحالی کی کوششوں کی راہ پر ڈال دے گا

خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ میں 1.9ٹریلین کوروناایڈبل پربحث رواں ہفتے شروع ہوگی۔