کویت: سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے میں مشکلات درپیش

349

کویت کے ایک وزارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ کویت کے جنرل ریزرو فنڈ ، جو سرکاری کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (کے آئی اے) کے زیر انتظام ہیں ، کے پاس اگلے ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے دخائز ناکافی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے ماطابق کویتی پارلیمانی فنانس کمیٹی کے سربراہ احمد الحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا ہے جب کویت کی حکومت نے قرضوں کے قانون میں نئی ​​ترامیم کی تجویز پیش کی ہے جس میں ملک کی مجموعی پیداوار کیلئے زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک قرضے لینے کی فراہمی شامل ہے۔

کورونا وائرس وبائی امراض کے باعث کویت میں ملک گیر بندش ہوئی ہے اور اس نے تمام شعبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی ورلڈومیٹرز کے مطابق اب تک ، کویت میں مجموعی طور پر 192،031 افراد کوویڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں ، جن میں سے 1،085 فوت ہوگئے ہیں اور 180،155 دیگر صحتیاب ہوئے ہیں۔