پاکستانی شہریوں کے اماراتی ویزا میں توسیع

248

دبئی جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ‏وزٹ ویزا کی مدت میں ازخود ایک ماہ کی بلامعاوضہ توسیع کر دی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو اے ای نے 28 دسمبر 2020 سے قبل جاری ‏ہونے والے وزٹ ویزا کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

ویزوں میں توسیع بغیر کسی اضافی فیس کے کی گئی ہے۔ ویزا ہولڈرز نے آن لائن چیک کرنے پر ‏بتایا کہ ان کے ویزے میں خودبخود 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

گزشتہ سال 27 دسمبر کو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا تھا کہ وزٹ ‏ویزا ہولڈرز کے قابل میعاد ویزا میں ایک ماہ کی توسیع ہوگی۔

اماراتی حکومت نے مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحوں ‏کی سہولت کے لیے ویزے کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔