الیکشن کمیشن کا حیدر علی گیلانی کی وڈیو پر نوٹس، تحقیقات کا حکم

380

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حیدر علی گیلانی کی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے حیدر علی گیلانی کی وڈیو کی میرٹ پر تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ باپ امیدوار، بیٹا خریدار، پیپلز پارٹی  اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدار سابق وزیاعظم یوسف رضا گیلانی کیلئےسینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں حیدر علی گیلانی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔