‘ممالک کوروناکیخلاف جنگ میں حفاظتی اقدامات میں نرمی نہ کریں’

237

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط نہ کی  تووائرس دوبارہ پھیل جائےگا۔

ڈائریکٹرڈبلیوایچ او ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پرگزشتہ ہفتے 7ہفتوں میں پہلی بارکوروناکیسزمیں اضافہ دیکھاگیا اور احتیاط نہ کی  تووائرس دوبارہ پھیل جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کےکیسزمیں اضافہ مایوس کن ہےلیکن حیران کن نہیں، ممالک کوروناکیخلاف جنگ میں حفاظتی اقدامات میں نرمی نہ کریں۔

ڈائریکٹرڈبلیوایچ او ٹیڈروس نے واضح کیا کہ اگر ممالک نےصرف ویکسینوں پر انحصار کیا تو وہ غلطی کررہے ہیں، کوروناکیخلاف جنگ میں حفظان صحت کےاقدامات اہم ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں 6 ہفتوں میں مسلسل کورونا کیسز میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کیس بڑھنے پر حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے پابندیوں میں مرحلہ وار کمی کا اعلان کررہا ہے اور اس حوالے سے روڈ میپ بھی جاری کیا گیا ہے۔