وزیر اعظم ریاست کا پیسا رشوت کے طور پر استعمال کررہے ہیں، بلاول

298

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کرپٹ کوششیں ناکام ہورہی ہیں، ریاست کا پیسا رشوت کے طور پر عمران خان استعمال کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو سے متعلق کہنا چاہتا ہوں کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کےساتھ الیکشن لڑرہی ہے، الیکشن میں اگرکہیں  پیسااستعمال ہورہاہےتووہ حکومت استعمال کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ غلط تاثر ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے،اپوزیشن پیسا استعمال کررہی ہے ،کردارکشی کی جارہی ہے،یہ ڈررہے ہیں کہ ان کی حکومت جارہی  ہے،3 سال سے یہ حکومت کسی کا مسئلہ حل نہیں کررہی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے میں  نے تو عمران خان کو بھی خط لکھا،بھونڈے سےالزامات لگائے ہیں ، نہ نام پتا ہے نہ یہ پتا کہ کون ہے، ہم جس کاز  کے لئے  آئے تھے وہ مکمل ہوگیا۔