سندھ حکومت کا افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

289

سندھ سے 20 گریڈ کے 8 افسران کے روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلے وفاق اور سندھ حکومت میں تنازع شدت اختیار کرگیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے افسران کے تبادلے روکنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھا۔

خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ پولیس کے پانچوں افسران اہم ٹاسک پر کام کر رہے ہیں۔ افسران کو اس وقت عہدوں سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

خط میں کہا گیا کہ مزید 3 پی اے ایس گروپ افسران کے جانے سے بھی کام متاثر ہوگا۔پی اے ایس گروپ کے افسران کی سندھ میں کمی ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ گریڈ 20 کے افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن فوری منسوخ کیا جائے۔