سینیٹ الیکشن: کل اچھے انسان کو ووٹ دوں گا: عامر لیاقت

367

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ اس کو دوں گا جو اس کا مستحق ہوگا۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں کل ہونے والے سینیٹ الیکشن سے متعلق بات چیت کی گئی۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کو بتا دیا ہے کہ جو ووٹ کی حفاظت کرے گا اس کو ووٹ دوں گا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ گیلانی اچھے انسان ہیں اور حسنِ یوسف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  فیصل واوڈا سیٹ نہ چھوڑیں اب ہار جائیں گے۔