سینیٹ الیکشن: حکومتی اتحادی جماعتوں کے اندرونی اختلافات برقرار

278

سینیٹ الیکشن 2021 کل بروز 3 مارچ شیڈول ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعتوں اختلافات تاحال برقرار ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تحریک انصاف کے یار محمد رند کے بعد نصیب اللہ مری بھی ناراض ہوگئے۔ نصیب اللہ مری نے حکومتی اتحادی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

تحریک انصاف کے دیگر ارکان نے بھی یار محمد رند کی حمایت کردی۔ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے سینیٹ انتخابات کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا۔

بلوچستان میں حکومتی اتحادی بی این پی عوامی بھی وفاقی حکومت سے ناراض ہے۔

بی این پی عوامی کے اسراراللہ زہری بھی سینیٹ انتخابات کی دوڑ سے نکل گئے۔ اسرار اللہ زہری کا کہنا ہے کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بھی ووٹ دینے میں آزاد ہے۔