سینیٹ امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے‘چودھری سرور

154
اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی گورنرچودھری سرور سے تبادلہ خیال کررہے ہیں

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی اپوزیشن اختلافات کو بالا ئے طاق رکھ کر ملکی مفاد میں تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ دوران ملاقات
پار لیمانی اور حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پرگفتگو ہوئی۔ چودھری سرور نے کہا کہ حکومت پنجاب میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ماضی کے الیکشن پر انگلیاں اٹھنا جمہوری عمل کی کمزوری ہے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ انتخابات کو ہر لحاظ سے شفاف بنایا جائے۔ مخالفین ناکام ہوں گے اور تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی۔