بلاول زرداری کا غلام قادر بھٹو کی علالت کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار

103

سکھر (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت سکھر کے حکم پر علالت کے باوجود جیل بھیجے گئے غلام قادر بھٹو کی موت کا معاملہ، پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا غلام قادر بھٹو کی علالت کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار، جاری اعلامیے کے مطابق بلاول زرداری نے کہا ہے کہ غلام قادر بھٹو کی علالت کو نظر انداز کرکے جیل بھیجنے کا حکم دینا انصاف کا قتل ہے، کسی بھی ملزم یا مجرم کو علاج معالجے کے حق سے محروم کرنا انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اس معاملے کا نوٹس لے، یہ واقعہ لمحہ فکر ہے۔ پی پی چیئرمین نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور دعا مغفرت کی۔