سکھر، اراکین جماعت اسلامی کا دستور جماعت کے اجتماعی مطالعے کی نشست

115

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری کی زیر نگرانی مقام ترائی میں اراکین جماعت اسلامی کا دستور جماعت کے اجتماعی مطالعے کی نشست۔ اس موقع پر قیم ضلع محمد اکرم راجپوت سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، نشست میں دستو ر جماعت اسلامی کا اجتماعی مطالعہ کیا گیا۔ امیر و قیم ضلع نے دستوری اصطلاحات اور تنظیمی نظم و نسق کے حوالے سے تشریحات پیش کیں۔ امیر ضلع نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دستور جماعت اسلامی کی اقامت دین کے لیے جدوجہد اور ارکان کی ذمے داریوں کی وضاحت کرتا ہے، جماعت اسلامی اپنے دستور کے مطابق اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔