لاہور، مجلس احرار اسلام پاکستان کا تعزیتی ریفرنس آج بعد نماز ظہر ہوگا

99

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری اور جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد حبیب اللہ چیمہ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج بعد نماز ظہر قاری منظور احمد طاہر کی میزبانی میں ادارہ اشاعت قرآن ایس بلاک ساہیوال میں منعقد ہوگا۔جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ مختلف دینی و سیاسی و سماجی شخصیات اظہار خیال کریں گی۔