صوبے کے سرمایہ کو بہترین انداز میں محفوظ کیا جائے گا، ثناء اللہ بلوچ

170

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان اسمبلی کی ہاؤس کمیٹی برائے سیندک گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ کا اجلاس کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر ثناء اللہ بلوچ کو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام نمائندے بلوچستان کے مسائل پر متفق ہیں، صوبے کے سرمایہ کو بہترین انداز میں محفوظ کیا جائے گا۔ پیر کے روز بلوچستان اسمبلی کی ہائوس کمیٹی برائے سیندک گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ کا اجلاس بلوچستان اسمبلی میں ہوا، جس میں وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی، وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی، وزیر سماجی وبہبود اسد اللہ بلوچ، نصیب اللہ مری، ثنا اللہ بلوچ، اصغر خان ترین، اختر حسین لانگو، یونس عزیز زہری نے شرکت کی۔ ہائوس کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ کی قرار داد پر اسپیکر صوبائی اسمبلی نے تشکیل دی تھی۔ قرار داد میں ثناء اللہ بلوچ نے مطالبہ کیا تھا کہ سیندک گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ وفاق سے لے کر صوبے کے حوالے کیا جائے۔