کندھکوٹ، تین روزہ ثقافتی میلے کے آخری دن گھوڑوں کی ریس

267

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں ثقافتی میلے میں گھوڑوں کی ریس کی افتتاحی تقریب اسسٹنٹ کمشنر مونیس احمد راہو کی جانب سے کی گئی۔ کشمور ضلع میں ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی، ایس ایس پی امجد شیخ، شہباز رینجرز ونگ کرنل رائو جاوید اصغر، سندھی ادبی سنگت اور معزز شہریوں کی جانب سے لگائے گئے تین روزہ ثقافتی میلے کی آخری دن ڈگری کالج کندھکوٹ کے میدان پر گھوڑوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کشمور سے وابستہ گھوڑ سواروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مونس احمد راہوجو اور آرگنائزر کمیٹی کے ممبر احمد کھوسو کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور میں لگائے گئے تین روزہ ثقافتی میلے کا آج آخری دن ہے۔ آج کے دن گھوڑوں کی ریس، فٹبال میچ، محفل موسیقی، کبڈی کے پروگرام عوامی تفریح کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آئے ہوئے گھوڑ سواروں کو سندھ کی ثقافت اجرک تحفے کے طور پر پیش کی گئی۔