میہڑ، پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار

197

میہڑ (نمائندہ جسارت) 5 روز قبل گاؤں ستابو ماچھی سے گرفتار ہوئے نوجوان صدام ملاح کو ہاف فرائی کردیا، گرفتار صدام ملاح کے ورثاء نے گزشتہ پانچ روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے۔ گزشتہ روز بھی میہڑ پہنچ کر احتجاج کیا تھا۔ اس سلسلے میں میہڑ کے اے سیکشن پولیس کے ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ روایتی گشت کے دوران میہڑ گاجی کھاوڑ روڈ پر کچھ مسلح افرد کھڑے تھے، جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں صدام ملاح کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب ہاف فرائی صدام ملاح کے ورثاء اور سندھ ملاح فورم کے رہنماؤں نے میہڑ، فرید آباد اور سی آئی اے پولیس کیخلاف گاؤں پر چڑھائی اور صدام ملاح کو گرفتار کر کے گم کرنے والے واقعہ کیخلاف احتجاج بھی کرتے رہے۔ انہوں نے بار بار خدشات ظاہر کیے تھے کہ پولیس ہمارے نوجوان صدام ملاح کو مار دے گی اگر اس کے اوپر کوئی مقدمہ درج ہے تو اسے ظاہر کیا جائے۔