پارلیمنٹ کی ناموس کےلیے سینیٹ الیکشن لڑ رہا ہوں ،یوسف گیلانی

242

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی نے حکومتی و اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کےلیے تعاون مانگ لیا ۔پیر کے روز یوسف رضا گیلانی نے اراکین اسمبلی کے نام خط تحریری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپر خیریت سے ہیں آج ہم تاریخ کے ایک بہت اہم مرحلے پر کھڑے ہیں اور آج جو فیصلے ہم کریں گے وہ ہمارے مستقبل کی سمت طے کریں گے ۔ میں نے اس سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔ جہاں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ، وہاں اس اعتماد کے ساتھ جڑی ہوئی بھاری ذمہ داری کا بھی احساس ہے ۔آج بھی ہمیں اس یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ۔ آج ہم نے پارلیمان کے تقدس اور وقار کی بحالی کےلیے اکٹھے ہونا ہے ، میں یہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا بلکہ پارلیمنٹ کی ناموس کے لیے لڑ رہا ہوں ۔